بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 20, 2018

دہشت گردی ترجیح نہیں، اب ہم پلہ قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے ،امریکہ

امریکہ نے اپنی ترجیحات تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اب اس کی ترجیح نہیں بلکہ ہمیں اب دوسری ہم پلہ قوتوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے ۔
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے واشنگٹن میں دفاعی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی کا مرکز اب دہشت گردی نہیں بلکہ دوسرے طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لیے چین اور روس جیسے ممالک سے خطرات بڑھ رہے ہیں ۔۔جیمز میٹس نے روس کو امریکہ کی جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کا ہمیں چیلنج کرنا اس کیلئے برا ہو گا۔۔ وزیر دفاع نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ فوج کو زیادہ فنڈ دیں اور وفاقی بجٹ میں بغیر کسی تفریق کے بجٹ کٹوتی سے اجتناب کریں۔
روس اور چین نے امریکہ کی دفاعی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ۔۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکہ اپنی عالمی قیادت کو مذاکرات کے بجائے تصادم سے ثابت کرنا چاہتا ہے جبکہ چین نے امریکہ پر سرد جنگ کی ذہنیت رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔