بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 20, 2018

شمالی یورپ کے ممالک شدید طوفان کی زد میں،10افراد ہلاک

شمالی یورپی ممالک میں شدید طوفان اور تیز ہوا ئیں چلنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی۔
شمالی یورپ میں ایک سو چالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔جرمنی اور نیدر لینڈ زمیں طوفان کے باعث تیز ہوا چلنے سے متعدددرخت گر گئے اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ جرمنی میں ٹرین سروس معطل ہے جبکہ نیدر لینڈز میں تین سو سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئیں۔تیز ہواوں کیساتھ طوفان اب پولینڈ پہنچ چکا ہے ۔محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں جبکہ سردی بڑھنے کے سبب سکول بھی بند ہیں۔