کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 19, 2018

پانچواں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ, فائنل میں پاکستان اوربھارت کل مدمقابل

پانچواں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنلز میں پاکستان نے سری لنکا کو ایک سو چھپن رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ بھارت بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہراکر فائنل میں پہنچا تھا۔
پاکستان اس سے قبل دو ہزار دو اور دو ہزار چھ میں ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔ بھارت نے دوہزار چودہ کا ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔