کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 18, 2018

آئی سی سی ایوارڈز 2017, حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2017 ایوارڈز کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت کو مومنٹ آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے ، اس میچ کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے دیکھا۔پاکستان کے حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جنہوں نے چیمئنز ٹرافی کے دوران 13 وکٹیں حاصل کیں جو ایونٹ میں ٹیم کی کامیابی میں مددگار ثابت ہوا۔ ایمرجنگ پلیئر کی دوڑ میں پاکستان کے ہی شاداب خان بھی شامل تھے۔آسٹریلوی کپتان اسٹوین اسمتھ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں 1،875 رنز اسکور کیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد حسن علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے اور پاکستان کرکٹ کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔