کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 18, 2018

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ, پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائے گا۔
عجمان میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو ایک سو چھپن رنز سے ہرایا۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر چار سو نواسی رنز بنائے۔محمد راشد نےایک سو انتالیس، کپتان نثار علی نے ننانوے اور بدر منیر نے باہتر رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم چالیس اوورز میں سات وکٹوں پر تین سو تینتیس رنز بناسکی۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔