کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 17, 2018

دوسرا ٹیسٹ, جنوبی افریقہ نے بھارت کو 135رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک سو پینتیس رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔
سنچورین میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن دو سو ستاسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ایک سو اکاون رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پہلی اننگز میں ایک سو ترپن رنز بنانے والے ویرات کوہلی دوسری اننگز میں صرف پانچ رنز کے مہمان بنے۔بھارت کے صرف تین بیٹسمین ڈبل فگر تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ’’ لونگی۔نجیڈی‘‘ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں چھ بھارتی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سیریز کا تیسرا میچ چوبیس جنوری سے شروع ہوگا۔