قومی

  • قومی
  • Jan 13, 2018

وزیر اعظم کی فاٹا بل کی متفقہ منظوری پر پوری قوم کو مبارک باد

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی متفقہ منظوری پرقوم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک توسیع دینے کا عمل قبائلی علاقوں میں اصلاحات کے سلسلے میں پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کا پاس ہونا فاٹا کے عوام کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کے عوام کو قانونی حقوق ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام کے لیے آج بڑی خوشخبری کا دن ہے۔ ستر سال سے قبائلی عوام کو جو حقوق نہ مل سکے وہ مسلم لیگ ۔ن کی حکومت نے انھیں دئیے ہیں۔بل کی منظوری سے فاٹا میں گزشتہ کئی دہائیوں سے رائج ۔ ایف سی آر قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری اہم قدم ہے جس سے قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہونگے اور پاکستان مضبوط ہو گا۔