موسم

  • موسم
  • Jan 12, 2018

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم کی صو رتحا ل

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔تاہم کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہےگاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
آج سب سے کم درجہ حرارت سکردو، استور، گلگت، گوپس، ہنزہ منفی سات، قلات، کالام، زیارت منفی چھ، کوئٹہ، دیر اور بگروٹ منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اب تک ملک کے مختلف حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔
اسلام آباد دو ،لاہور سات، کراچی اٹھارہ، پشاور تین، چترال منفی ایک، مظفرآباد تین، مری منفی ایک ،فیصل آباد سات، ملتان سات جبکہ حیدرآباد میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔