کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 12, 2018

تیسرا ون ڈے : پاکستان اور نیوزی لینڈ ڈنیڈن میں مدمقابل

پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج رات ڈنیڈن میں کھیلاجائےگا ۔میچ رات تین بجے سے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایاجائےگا ۔
پانچ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
ڈونیڈن میں پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم محدود اوورز کے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے گی۔یہاں میزبان ٹیم نے پانچ ون ڈے کھیلے اور تمام ہی میں کامیابی حاصل کی۔
کپتان سرفراز احمد کیویز کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ پر بھرپور توجہ دی گئی ۔تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم اوپننگ بلے باز فخر زمان کی شمولیت کا فیصلہ ان کے مکمل فٹ ہونے سے مشروط ہے۔