کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 12, 2018

پانچواں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرادیا

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔
عجمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیاسی رنز بنائے۔ محمد جمیل نے چورانوے اور کپتان نثار علی نے باسٹھ رنز بنائے۔
جواب میں بھارت نے دو سو تراسی رنز کا ہدف پینتیس ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان اپنا اگلا میچ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔