کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 12, 2018

ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ : واپڈا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

واپڈا کی ٹیم ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
کراچی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے پی ٹی وی کی ٹیم کو نو وکٹوں سے ہرایا۔پی ٹی وی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکتیس رنز بنائے۔سعود شکیل سنتالیس،حسن رضا چونتیس، محمد عرفان تینتیس اور حسن محسن تیس رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
جواب میں واپڈا نے دو سو بتیس رنز کا ہدف تنتالیس اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کامران اکمل ستاسی رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ سلمان بٹ پچھہتر اور بسم اللہ خان سڑسٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو ’’ یو بی ایل‘‘ اور واپڈا کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔