سپورٹس

  • سپورٹس
  • Jan 12, 2018

امریکہ : کینڈا کے مائیکل کنگز بری اور فرانس کی پیرین لافونٹ کی کامیابی

کینڈا کے’’ مائیکل ۔کنگز بری ‘‘ اور فرانس کی ’’پیرین ۔لافونٹ‘‘ نے فری سٹائل اسکینگ ورلڈ کپ کا ’’ ڈیئر۔ویلی‘‘ امریکہ میں ہونیوالا مرحلہ جیت لیا۔
فری سٹائل اسکینگ کے مقابلے میں دنیا بھر سے ماہر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ بر ف کے اوپر پھسلتے، اڑتے اور جسمانی توازن بر قرار رکھتے ہو ئے کھلاڑیوں نے شاندار مہارت کا مظا ہرہ کیا ۔
مائیکل ۔ کنگز بری ستاسی اعشاریہ تینتیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہے۔جاپان کے شو۔اینڈو دوسرے جبکہ امریکہ کے بریڈلے ۔ولسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کے ایونٹ میں پیرین ۔لافونٹ نے چوراسی اعشاریہ اٹھاسی پوائنٹس حاصل کیے ۔ امریکی جیلین ۔کوف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔