قومی

  • قومی
  • Jan 12, 2018

وزیراعظم کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ریاست ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ اور قومی مقاصد کے حصول کیلئے پر عزم ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی کورس کی گریجویشن تقریب
سے خطاب میں انھوں نے کورس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ملک کو درپیش خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی ردعمل میں بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے شرکاء کے قومی سلامتی کے بارے میں تصورکو واضح کرنے میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔
کورس کا بنیادی مقصدجامع قومی سلامتی کی تشکیل میں طاقت کے تمام ستونوں کے درمیان تعلق کے بارے میں شرکاء کو ادراک فراہم کرنا تھا۔تقریب میں وزیر دفاع خرم دستگیر،وزیر داخلہ احسن اقبال،مشیرقومی سلامتی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول اور ایئرچیف کے علاوہ سول سروس اور مسلح افواج کے فسران نے شرکت کی۔