قومی

  • قومی
  • Jan 12, 2018

عراق کےساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے : صدر مملکت

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ عراق کےساتھ تعلیم ، ثقافت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں ۔
اسلام آباد میں عراق کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے جس سے تعلقات کو پاکستان بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں اضافے کے لیے تسلسل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کے فروغ کے لئے تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود کے تبادلوں کو ترجیح دی جائے ۔