قومی

  • قومی
  • Jan 12, 2018

سپریم کورٹ میں پی ایم ڈی سی سے متعلق کیس کی سماعت

سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کےقواعد کی آئینی حیثیت اور بطور ریگولیٹر کردار سے متعلق کیس میں پی ایم ڈی سی کی درخواستیں خارج کردی ہیں ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ایم ڈی سی کو تحلیل کرتے ہوئے اس کے امور چلانے کے لیےسپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس میاں شاکر اللہ جان کی سربراہی میں عبوری کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اٹارنی جنرل بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔عبوری کمیٹی کے ارکان میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ، خیبرمیڈیکل کالج کے وائس چانسلر، سندھ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج کے وائس چانسلر ، بولان میڈیکل کالج کےپرنسپل ،نمزکے وائس چانسلر اورسرجن جنرل پاکستان آرمی شامل ہیں ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کےآئندہ انتخابات تک عبوری کمیٹی تمام معاملات دیکھے گی۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔