بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 12, 2018

صدر ٹرمپ کا اگلے ماہ برطانیہ کاطے شدہ دورہ منسوخ ،برطانوی میڈیا

امریکہ کے اپنے قریب ترین اتحادی برطانیہ سے بھی فاصلے بڑھنے لگے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اگلے ماہ برطانیہ کاطے شدہ دورہ منسوخ کردیا ۔صدر ٹرمپ کی جگہ اب وزیرخارجہ ٹلرسن برطانیہ جائیں گے۔ صدرٹرمپ کو خدشہ تھا کہ برطانیہ میں ان کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا ۔ امریکی صدر کی ملکہ الزبتھ کیساتھ ملاقات بھی طے نہیں ہو سکی تھی ۔ صدر ٹرمپ کو آئندہ ماہ لندن میں نئے امریکی سفارتخانے کا افتتاح کرنا تھا