بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 12, 2018

برسلز میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات

امریکہ کی مخالفت کے باوجود یورپی ممالک نے ایران کو جوہری معاہدے پر عمل پیرا رہنے کی یقین دہانی کرادی۔
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان جوہری معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات ہوئے۔اس اہم اجلاس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موغرینی ،ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے بھی شرکت کی اور ایران کے جوہری معاہدے کے نفاذ سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں یہ تسلیم کیا گیا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے جو علاقائی امن کیلئے اہم پیشرفت ہے۔