بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 12, 2018

امریکہ:صدر ٹرمپ آج ایران ایٹمی معاہدے سے متعلق اہم اعلان کریں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دوہزار پندرہ میں ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق طے پانے والے معاہدے میں امریکہ کے شریک رہنے یا نہ رہنے کے بارے میں اعلان کریں گے۔
مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے یا برقرار رکھنے سے متعلق اعلان کریں گے۔ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا ایٹمی معاہدہ برقرار رہے گا تاہم پابندیاں برقرار رکھنے سے معاہدے کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔امریکی صدر اِن دنوں یورپی اتحادی ملکوں کی جانب سے دباؤ میں ہیں کہ پابندیاں ختم کی جائیں۔ ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق امریکی قانون کے مطابق صدر ٹرمپ کو ہر نوے روز بعد امریکی کانگریس کو اس بات سے آگاہ کرنا ہوتا ہے کہ آیا وہ اس معاہدے کے درست ہونے کو تسلیم کرتے ہیں یا نہیں۔ صدرٹرمپ متعدد مرتبہ تنقیدی لہجے میں واضح کر چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کوئی ایسی دستاویز نہیں جو ہر قسم کی خامیوں سے پاک ہو۔