بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 12, 2018

جاپان نے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے تشویش کا اظہار کیا

جاپان نے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جاپان کی "کیوڈو" نیوز ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیرخارجہ "تاروکونو" نے میانمار کے شہر "نئیپیدا" میں آنگ سان سوچی سے ملاقات کی جس ریاست رخائن میں مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا۔جاپان کی حکومت نےمیانمار کو بنگلہ دیش سے رخائن واپس آنے والے روہنگیا مسلمانوں کی امدادکے لئے انتیس لاکھ ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔میانمار کی فوج نے گزشتہ سال اگست میں ریاست رخائن میں کریک ڈاؤں شروع کیا تھا جس کے باعث چھ لاکھ پچاس ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان جان بچا کر بنگلہ دیش ہجرت پر مجبور ہو گئے تھے۔