بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 10, 2018

شام : دمشق کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر بمباری

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں بمباری کے نتیجے میں دس بچوں سمیت چوبیس افراد ہلاک اور اسی زخمی ہوگئے ہیں۔
شامی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق حکومتی فورسز نے مشرقی غوطہ کے علاقے"حمارا"کو نشانہ بنایا ۔باغیوں نے جوابی کارروائی میں دمشق کےدو مقامات پر فائرنگ کی جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ مارک لو کاک دمشق پہنچے ہیں جہاں انہوں نے شامی وزیر خارجہ ولید معلم سے ملاقات کی اور محصور آبادی تک رسد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ دوہزار گیارہ سے اب تک شام میں تین لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکےہیں