بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 10, 2018

ہنڈورس میں سات عشاریہ چھ کی شدت کا زلزلہ

ہنڈراس میں سات عشاریہ چھ شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے میکسیکو،برازیل،گوئٹے مالا اور نکاراگوامیں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے بعدجزائر کیریبئن میں سونامی وارننگ بھی جاری کر دی گئی تاہم کسی جانی نقصان کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔زلزلے کا مرکز ہنڈراس کے شہر "بارا پاتوکا" سے دوسودوکلومیٹرشمال مشرق میں تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہو گئیں۔

ہنڈورس کے صدر اورلینڈو کا امدادی اداروں کو تیار رہنے کا حکم۔۔زلزلے کے جھٹکے برازیل،گوئٹے مالا اور نکاراگو میں بھی محسوس کئے گئے۔