تفریح

  • تفریح
  • Jan 09, 2018

چین میں شدید ترین برف باری

چین میں شدید ترین برف باری کے بعد ونڈر لینڈ کا نظارہ پیش کرتے مناظرسیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئےہیں۔
چین کے کچھ علاقوں میں خون جما دینے والی سردی سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے وہیں ایسے ایسے انوکھے نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے کہ لوگ ان کے سحر میں جکڑے دکھائی دیتے ہیں۔قدرتی حسن سے مالامال چین کے مختلف علاقوں،پہاڑوں اورشہروں میں موجودعمارتیں، پائین ٹریزاورپودوں سمیت ارد گرد کا علاقہ برف کی سفید چادراوڑھے دکھائی دے رہا ہے جنہیں دیکھ کرکسی فینٹسی فلم کا ساگمان ہو رہا ہے۔جبکہ شہری برفباری سے لطف انداوز ہونے کے ساتھ ان مناظر کی تصاویر بھی اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔