قومی

  • قومی
  • Jan 03, 2018

ترک صدر کا صدر ممنون حسین کو ٹیلیفون

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے خلاف ترکی پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔
ترک صدر نے صدر ممنون حسین کو ٹیلیفون کیا اور ترک حکومت اور عوام کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شاندار قربانیوں کے باوجود امریکی صدر کا طرز عمل ناپسندیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ہر قسم کے حالات میں پاکستان کے ساتھ ہے ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا ٹویٹ ناپسندیدہ اور پاکستان کی قربانیاں باوقار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے تاریخی اور شاندار قربانیاں دی ہیں ۔ ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی برادر ملک ہیں اور ہر طرح کی صورتحال میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
صدر ممنون حسین نے ترک صدر کے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترک بھائیوں کے محبت بھرے پیغام سے فخر کا احساس ہوا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ نامناسب امریکی پیغام کا مناسب جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تعاون کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے مگر اس کے جذبات کی قدر نہیں کی گئی ۔