کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 03, 2018

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز 0۔3سے اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔
کولن منرو کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے ایک سو انیس رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ کولن منرو نے کیرئیر میں تین ٹی ٹوینٹی سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر دو سو تنتالیس رنز بنائے۔ منرو نے ایک سو چار رنز کی اننگز کھیلی ۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سولہ اعشاریہ تین اوورز میں ایک سو چوبیس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔’’ ٹم سودھی ‘‘نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔