کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 03, 2018

پاکستان انڈر19نے نیوزی لینڈانڈر19کو5وکٹوں سے ہرادیا

قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو چھیاسی رنز ہی بنا سکی۔
فلپس اڑتیس اور واٹسن تیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے ارشد اقبال نے پانچ اورشاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف انتالیس ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ عماد عالم ساٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔