کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 03, 2018

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ

پاکستان میں شیڈول بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارتی وزارت خارجہ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو زبانی طور پر پاکستان جانے سے منع کیا ہے جس کے بعد بلائنڈ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
نئے شیڈول کے تحت بلائنڈ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان آٹھ جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 12 جنوری کو متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان میں ہی شیڈول ہے تاہم بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں یہ میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔