قومی

  • قومی
  • Jan 03, 2018

آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیرستان کا دورہ

آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےمیرانشاہ میں یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرجی او سی میران شاہ نے سکیورٹی صورتحال اور بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے حوالے سے آرمی چیف کو بریفنگ دی ۔آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر باڑ اور نئے تعمیر ہونے والے قلعہ کا بھی دورہ کیا۔