بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 04, 2018

ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کے حق میں مظاہرے

ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کے حق میں مظاہرے کئے گئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔
ایران میں گزشتہ چھ روز سے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری تھے جن میں اکیس افراد ہلاک ہوئے ۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق آج اہواز ، کرمان شاہ ، گورجان اور ایران کے دوسرے شہروں میں حکومت کے حق میں مظاہرے ہوئے ۔ لوگوں نے ایران کے پرچم اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔
اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران میں مظاہروں کے سلسلے میں سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا ۔