بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 04, 2018

افغانستان میں امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں ایک جنگی کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ جنگی کارروائی صوبہ ننگر ہار کے مشرقی ضلع اچین میں کی گئی۔ زخمیوں کو ایک طبی مرکز میں امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔