شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ سرحدی ہاٹ لائن بحال کر دی
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ سرحدی ہاٹ لائن بحال کر دی ہے۔ اس طرح دونوں ممالک آئندہ ماہ جنوبی کوریا میں منعقدہ سرمائی کھیلوں میں شمالی کوریا کی ٹیم کی شرکت کے موضوع پر بات چیت کر سکیں گے۔ جنوبی کوریا نے اس حوالے سے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقات کی تجویز دی ہے۔ اس ملاقات میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا دونوں ممالک ان مقابلوں کے آغاز میں ایک پرچم کے ساتھ شامل ہوں یا نہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو گزشتہ کئی دہائیوں میں اس انداز اور اس سطح کی مفاہمت کا یہ انوکھا مظاہرہ ہو گا۔