بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 03, 2018

امن مذاکرات بحال نہ ہوئے تو فلسطینیوں کے لیےامدادروکی جا سکتی ہے:امریکی صدر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینی حکام اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے لئے مذاکرات بحال نہیں کرتے تو فلسطینیوں کے لیے امریکی امداد روکی جا سکتی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں کو ہر سال لاکھوں ڈالر ادا کئےجاتے ہیں مگر وہ ہماری تکریم نہیں کرتے۔امریکہ فلسطینیوں کو سالانہ تین سو ملین کے قریب امداد فراہم کرتا ہے۔محمود عباس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دائمی دارالحُکومت ہے اور یہ سونے اور اربوں ڈالر کے عوض بھی فروخت نہیں کیا جائے گا۔