قومی

  • قومی
  • Jan 03, 2018

پاکستان عراق اور ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے, ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عراق اور ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کا خواہش مند ہے ۔
ایوان صدر اسلام آباد میں عراق کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر علی الرحمن اور ہالینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر شجاعت علی راٹھور سےگفتگو کرتے ہوئےصدر مملکت نے کہاکہ عراق کے ساتھ فضائی رابطوں کی بحالی پاکستان کی ترجیح میں شامل ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا ۔ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے اور انھیں ایک دوسرے کو مزید سمجھنے کا موقع ملے گا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ تجارت ، تعلیم اور ثقافت سمیت بہت سے دیگر شعبوں میں تعاون کا متمنی ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے میں انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے انتہائی محنت سے کام کر رہا ہے ۔
نیدرلینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر شجاعت علی راٹھور سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہالینڈ کے ساتھ پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بہت پرانے ہیں جو دونوں ملکوں کے رشتوں میں گہرائی پیدا کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرکے ان تعلقات میں مزید وسعت پیدا کی جاسکتی ہے ۔