قومی

  • قومی
  • Jan 03, 2018

وزیر داخلہ کا پولیس لائنز میں انسداد فساد پولیس فورس کی تقریب سے خطاب

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کی سازشوں پر سمجھوتہ نہ کریں۔
اسلام آباد میں پولیس لائنز میں انسداد فساد پولیس فورس کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پولیس کسی بھی معاشرے میں امن و امان کیلئے بنیادی کردار ادا کرتی ہے اورمعاشرے کی بہتری کیلئے پولیس کو جدید بنیادوں پر استوار کرنا انتہائی ضروری ہے۔پولیس نے بہت کم عرصے میں تربیت حاصل کی ہے جوانوں کو تربیت دینے میں پنجاب پولیس کے بھی شکر گزار ہیں ۔۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی تنظیم اور جدید خطوط پر استوارکرنا اولین ترجیح تھی ۔پولیس کو احتجاجی دھرنوں سے نمٹنے کیلئے بہترین صلاحیتوں کا حامل ہونا چاہیئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ جلداسلام آباد ریپڈ رسپانس فورس میں ایک ہزار اہلکارشامل ہو جائیں گے -