بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 03, 2018

ایران:مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعدادبیس ہو گئی

ایران کےمختلف شہروں میں گزشتہ پانچ روز سے جاری پُر تشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد بیس ہو گئی ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق تازہ مظاہروں میں نو افراد صوبہ اصفہان میں ہلاک ہوئے جہاں مظاہرین نے ایک پولیس سٹیشن پر حملے کی کوشش کی۔مشتعل مظاہرین نے متعدد فوجی اڈوں پر بھی حملے کئے تاہم انہیں پسپا کر دیا گیا۔ تہران میں احتجاجی مظاہروں کے بعد سے 450 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک کے دشمن اس احتجاج کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایران کے دشمنوں نے رقم، ہتھیار، سیاست اور خفیہ اداروں سمیت مختلف ہتھکنڈوں کو ایران میں حالات خراب کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔