کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 03, 2018

پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں 120 رنز سے ہرادیا

پاکستا ن نے نیوزی لینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں 120 رنز سے ہرادیا۔
نیلسن میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ الیون کے خلاف 341 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اوپنر ز فخر زمان اور اظہر علی نے پہلی وکٹ پر 206 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان نے 106رنز بنائےجبکہ اظہر علی 104 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دوسرے بلے بازوں میں حسن علی نے 36 ،شاداب خان 24 اور سرفراز احمد نے 21 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 6 ،محمد حفیظ 5 اور شعیب ملک 1 رن بنا سکے ۔ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ الیون 221 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 ، فہیم اشرف نے دو ، محمد عامر ، رومان رئیس ، حسن علی اور فخر زمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔