کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 03, 2018

فل سمنز افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

افغانستان نے اپنی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر فل سمنز کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔
فل سمنز اس سے قبل اپنی ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ ساتھ زمبابوے اور آئرلینڈ کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔سمنز دبئی میں افغانستان کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے جہاں افغان ٹیم فروری میں زمبابوے سے سیریز کھیلے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ سال جون میں آئرلینڈ کے ساتھ ساتھ افغانستان کو بھی ٹیسٹ اسٹیٹس دیا تھا اور رواں سال ممکنہ طور پر افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔