تفریح

  • تفریح
  • Jan 04, 2018

لندن میں نئے سال کی آمدپرسالانہ نیو ایئر پریڈ

لندن میں نئے سال کی آمدپرسالانہ نیو ایئر پریڈ منعقدہوئی، جس میں دلچسپ کاسٹیومز پہنے ہزاروں ا فراد نے شرکت کی۔
نیوایئر پریڈ کا انعقاد شاندار آتش بازی کے بعد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد انوکھا رنگ و روپ دھارے سڑکوں پر نکلے اور نئے سال کو پر جوش انداز میں خوش آمدید کہا۔پریڈ میں مختلف ممالک کے دس ہزارفنکاروں نے حصہ لیا جن میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے نینڈز نے مختلف دھنوں پر شاندار پرفورمنس کا مظاہرہ کیااورلندن کی سٹرکوں پر موجود پانچ لاکھ سے زائد شائقین کو خوب محظوظ کیا۔