قومی

  • قومی
  • Dec 07, 2017

اسلام آباد: صدر مملکت کا ووٹر ز ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد دل وجان سے یہ تسلیم کرلے کہ اس کی قسمت کا فیصلہ صرف ووٹ کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انتخابی نظام کو فعال، تیز رفتار اور شفاف بنانے کے علاوہ بچوں کے ذھنوں میں بھی ابتدائی عمر سے ہی ووٹ کا تقدس نقش کر دیا جائے۔اسلام آباد میں ووٹر ز کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے سول سوسائٹی اور متعلقہ اداروں کاتعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹرز کی تربیت کے نظام میں وسعت کےلئے دیگرادارے بھی کردار ادا کریں ۔