قومی

  • قومی
  • Dec 07, 2017

وزیراعظم سے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے طلباء کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے طلباء نے ملاقات کی۔ ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو اعلیٰ ترین دفاتر کا دورہ کراکر انھیں حکومتی امور کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے طلباء سے گفتگو کی اور انکی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے معلوم کیا۔ وزیراعظم نے اس موقعے پر طلباء کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ طلباء نے وزیراعظم آفس کے دورے کا موقع فراہم کرنے اور حکومتی امور سے آگاہی پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا۔