بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 06, 2017

امریکی صدر ٹرمپ کو شدید بین الاقوامی دباؤ کا سامنا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے اورامریکی سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کے فیصلے کا آج اعلان متوقع ہے ۔
اس اقدام سےامریکہ ،اسرائیل کے قیام سے اب تک مقبوضہ بیت المقدس کو اسکا دارالحکومت تسلیم کر نے والا پہلا ملک ہو گا۔
صدر ٹرمپ اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے درمیان گزشتہ رات ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی جس میں فلسطینی صدر نے امریکی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔