فٹ بال

  • فٹ بال
  • Dec 06, 2017

میسی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے مسمار کر ڈالا

ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لائنل۔ میسی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے مسمار کر ڈالا۔
یہ مجسمہ30 سالہ کھلاڑی کے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے "سٹی ۔میئر ۔ہورسیو۔ روڈریگز۔ لاریٹا "کی جانب سے دریائے لاپلیٹا کے کنارے نصب کیا گیا تھا لیکن رواں سال دوسری مرتبہ اس کو نقصان پہنچاتے ہوئے اس بار مجسمے کو گھٹنوں پر سے توڑ دیاگیاجبکہ ٹوٹاہواجسم ابھی زمین پرگرا ہوا ہے ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق مجسمے کو دوبارہ اصل حالت میں لانے کیلئے بھی بہت جلد اقدامات کئے جائیں گے۔