موسم

  • موسم
  • Dec 07, 2017

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ تاہم بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے ۔
آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کوئٹہ منفی نو ، قلات منفی آٹھ ، دالبندین منفی چھ ، دیر اور کالام میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔