بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 06, 2017

بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی سماعت

بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کے مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی، عدالت عظمیٰ فیصلہ کرے گی کہ ایودھیا کی زمین کس کی ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ نےسات سال قبل اس مقدمے کے سلسلے میں زمین کو ایک مسلم اور دو ہندو فریقین کے درمیان برابر تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا۔ انتہا پسندوں نے تاریخی بابری مسجد کو شہید کرکے وہاں رام مندر بنانا شروع کردیا تھا جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے ایکشن لیا اور تعمیر رکوا دی تاہم مودی حکومت کےآتے ہی انتہا پسند ہندووں اور ان کی غنڈا تنظیموں کا گٹھ جوڑ ہوگیا ہے جو ڈھٹائی کے ساتھ یہ کہتے ہیں کہ کچھ بھی ہوجائے 2019 میں رام مندر بنا کر ہی دم لیں گے۔