بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 05, 2017

شام کے شہر ہومز میں بم دھماکہ

شام کے شہر ہومز میں بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق بم حملہ ایک مسافر بس کے قریب ہوا جس میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طالبعلم سوار تھے ۔ بم دھماکہ اتنا شدید تھا جسکی وجہ سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔