کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 06, 2017

انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، حسان خان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوگا، جس کے لئے قومی جونیئرز کا تربیتی کیمپ 7 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا۔
گرین شرٹس میگا ایونٹ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ 27 دسمبر، دوسرا 29 جب کہ تیسرا میچ 31 دسمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ نیوزی لینڈ میں 3 اور 5 جنوری کو میزبان ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔