بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 04, 2017

علی عبداللہ صالح حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق

یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق ہوگئے ۔
سابق صدر کی پارٹی جنرل پیپلز کانگریس پارٹی نے علی عبداللہ صالح کی ہلاکت کی تصدیق کر تے ہوئے ایک بیان میں بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے علی عبداللہ صالح کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ۔ علی عبداللہ صالح تین دہائیوں تک یمن کے صدر رہے۔انہوں نے حال ہی میں سعودی اتحاد ی فورسز سے مذاکرات کا اعلان بھی کیا جبکہ ریاض کی جانب سے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا