کرکٹ

  • کرکٹ
  • Dec 05, 2017

قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلہ

قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے میں لاہور بلیوز نے لاہور وائٹس کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے تیسرے روز اڑسٹھ رنز کا ہدف لاہور بلیوز نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ کے آر ایل کی ٹیم واپڈا کے بولرز کا سامنا نہ کرسکی اور دوسری اننگز میں صرف پنسٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ طیب طاہر نے ناقابل شکست اکتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل لاہور وائٹس کی ٹیم دوسری اننگز میں دو سو سات رنز آؤٹ ہوگئی۔ عمید آصف پچاس رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔لاہور بلیوز کے اعزاز چیمہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر گیارہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سکور یہ رہا۔۔
لاہور وائٹس پہلی ننگزایک سو اکتالیس رنز، دوسری اننگز دو سو سات رنز
لاہور بلیوز پہلی اننگز دو سو اکاسی رنز، دوسری اننگز ستر رنز ایک کھلاڑی آؤٹ-