بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 04, 2017

امریکہ اور جنوبی کوریا کےدرمیان فضائی جنگی مشقوں کا آغاز

امریکہ اور جنوبی کوریا کےدرمیان سب سے بڑی سالانہ فضائی جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے جو جمعے تک جاری رہیں گی۔
شمالی کوریا نے ان مشقوں کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہےجن میں چھ امریکی "ایف ٹونٹی ٹوریپٹر سٹیلتھ" طیاروں سمیت دو سو تیس جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔امریکی "ایف تھرٹی فائیو" لڑاکا طیارے بھی جنگی مشقوں کا حصہ ہیں۔بارہ ہزار امریکی فوجی بھی ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔امریکہ اور جنوبی کوریا کےدرمیان فضائی مشقیں شمالی کوریا کی جانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے ایک ہفتے بعد شروع کی گئی ہیں۔شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ مشقوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔