کرکٹ

  • کرکٹ
  • Nov 16, 2017

انگلش آل راؤنڈر معین علی ’’’سائیڈ اسٹرین انجری‘‘‘ سے صحتیاب

انگلش آل راؤنڈر معین علی ’’’سائیڈ اسٹرین انجری‘‘‘ سے صحتیاب ہوگئے ہیں ۔ وہ کل ’’ٹاؤنز ویل‘‘ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف آخری ٹور میچ میں انگلینڈ ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے ۔انجری کے باعث معین علی ابتدائی دو پریکٹس میچ نہیں کھیل سکے تھے ۔ معین علی کا کہنا ہے کہ وہ بہترمحسوس کر رہے ہیں اور جلد از جلد میدان میں اُترنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ہیڈ کو چ ’’ٹریور بیلس‘‘ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹخنے کی انجری میں مبتلا فاسٹ بالر ’’جیک بال‘‘بھی ٹھیک ہو کر آسٹریلیا کیخلاف پہلا ایشز ٹیسٹ کھیلیں گے۔