قومی

  • قومی
  • Nov 14, 2017

آ رمی چیف قمر جاوید باجو کا منگلا کور کا دورہ

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پا چکے ہیں۔انشاء اللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہو گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کااظہار سٹرائیک کور منگلا کے دورے کے موقع پر افسروں سے اور جوانوں سےخطاب کرتےہوئے کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ قومی ترقی کے لیے صرف اور صرف عزم صمیم اور اتحاد ضروری ہے۔انہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے اقوال کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجود کو ختم نہیں کر سکتی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ملک کے بہترین کے مفاد کیلئے قوم اور تمام ملکی اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ داخلی سلامتی کو محفوظ بنانے اور مغربی سرحد پر مصروفیات کے باوجود روایتی خطرے کو نظرانداز نہیں کر سکتے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کےلئے بہترین آپریشنل تیاریاں اور اعلی تربیتی معیار کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں جوانوں کے بلند عزم و حوصلے اور تربیت کے اعلی معیار کو سراہا۔ اس سے پہلے آرمی چیف نے منگلا میں فوج کی جاری تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔ منگلا آمد پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آئی جی ٹریننگ اینڈ ایولیویشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔